اس قوم کی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے؟
کسی بھی معاشرے کی سب سے بڑی کمزوری عدم برداشت ہوتی ہے. جو معاشرہ برداشت کی قوت کھو دیتا ہے اس میں ترقی اور بہتری کی گنجائش نہیں رہتی. برداشت ایک ایسی قوت ہے جو معاشرے کو جوڑ کر رکھتی ہے اور اس کی مکمل غیر حاضری میں افراتفری کی صورت حال پیش آتی ہے. حال ہی میں ہم سب نے عدم برداشت کا نتیجہ دیکھا جہاں عام شہریوں کو لوٹا گیا اور پورے ملک کو پامال کر کے رکھ دیا گیا. یہ قوم بہت عظیم ہے اور اس کے اندر کا ہنر کسی ہیرے سے کم نہیں مگر عدم برداشت اس کو تانبے کے برابر بنا دیتی ہے. کسی بھی شخصیت کا سب سے خوبصورت پہلو اس کا اپنے مخالفین کے ساتھ رویے ہے کہ کیسے وہ اپنے مخالفین کی تلخ باتیں اور تنقید کو برداشت کرتا ہے. یہ بات اگر پاکستانی قوم سمجھ جائے تو بہت سارے مسائل کا حل نکل سکتا ہے. اس کی سب سے عام مثال ٹریفک ہے. ہر کوئی جلدی میں ہوتا ہے کسی کو گھر پہنچنے کی جلدی، کسی کو کام پر پہنچنے کی جلدی، کسی کو بلاوجہ ہی جلدی ہے. یہ جلدی اصل میں بے صبری ہے اور ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنے کا نتیجہ ہے. کیوں کوئی گاڑی میری گاڑی سے آگے نکلے یا کیوں میں ٹریفک کے سگنل پر کھڑا رہوں یا کیوں زیبراکراسنگ پر لائن س...